شی چھانگ(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے ۔
راکٹ نے اتوار کی صبح 7 بج کر 45 منٹ پر (بیجنگ وقت) پر جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ ہوا جس کے ذریعےیاوگان-42 02 سیٹلائٹ کو طے شدہ مدار میں بھیجا گیا۔
یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 517 واں پروازمشن تھا۔