بیجنگ(شِنہوا) چین نےسابق نائب وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل لیو ژینمن کوشیی ژینہوا کی جگہ ملک کا نیاخصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی مقررکیا ہے۔
یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے گزشتہ روز باقاعدہ نیوز بریفنگ میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بتائی۔
ترجمان نے کہا کہ شیی ژینہوا نے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے موسمی تبدیلی،عالمی ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کے حوالے سے چین امریکہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا،اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے ان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
ماؤ نے کہا کہ خصوصی ایلچی لیو ژینمن ایک سینئر سفارت کار ہیں اور وہ کئی بار چینی وفد کے سربراہ اور اہم رکن کے طور پر موسمیاتی تبدیلی پر کثیر الجہتی مذاکرات میں حصہ لے چکے ہیں،انہوں نے اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی وسماجی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے شعبوں کے کام کی صدارت کی۔