• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نیاسیٹلائٹ گروپ خلا میں بھیج دیاتازترین

July 05, 2024

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے ایک نیا گروپ کامیابی سے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

چین کے شمالی صوبے شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ نے تیان ہوئی 5 صفر 2 سیٹلائٹ گروپ کو لیکر جمعے کی صبح 6 بجکر 49 منٹ پر اڑان بھری اور اسے کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل کردیا۔

یہ سیٹلائٹ گروپ جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مقاصد میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹ کا 527 واں مشن تھا۔