• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی مکمل کارکردگی رپورٹ جاری کر دیتازترین

March 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی مقننہ،نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کی مکمل کارکردگی رپورٹ جمعرات کو شِنہوا نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کردی گئی۔  کمیٹی چیئرمین ژاؤ لیجی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی 11 مارچ کو 14ویں این پی سی کے دوسرے سیشن میں منظوری دی گئی تھی۔    رپورٹ میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے گزشتہ سال کی کارکردگی کا چھ پہلوؤں کے حوالے سےجائزہ لیا گیا،جن میں آئین کی روح کو فروغ دینا، آئینی مشن کو پورا کرتے ہوئے آئین کے نفاذ اور اس کی عملدار ی کے حوالے سے  اہلیت کو بہتر بناناشامل ہے۔

قانون سازی کے معیار کو بہتر اورچینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی نظام کو مزید جامع ، متحد اور بااختیار بنانے کے حوالے سے کارکردگی کا  جائزہ لیا گیا۔

آئین اور قانون کی طرف سے قائمہ کمیٹی کو دیے گئے  نگرانی کے اختیارات کے بہتراستعمال اور نگرانی کو زیادہ بامقصد اورموثرہونے کے یقینی ہونابھی ان پہلووں میں شامل ہے جن کا جائزہ لیاگیا۔ چوتھا پہلو نائبین کی اہلیت کو بہتر بنانے اور انہیں قانون کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے معاونت اور تحفظ فراہم کرنےسے متعلق تھا۔

 ملک کے مجموعی سفارتی ایجنڈے کے مطابق بین الاقوامی تبادلوں کے انعقادکے حوالےسے کارکردگی کے علاوہ  کردارکوچارگنا بہتررکھنے کی ضرورت کے مطابق تمام پہلوؤں میں خود کو بہتر بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ان پہلووں میں شامل ہے جن کا جائزہ لیاگیا۔  رپورٹ میں آئندہ سال کے لیے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے اہم امورمیں آئین کے نفاذ  اور آئینی تعمیل کی نگرانی کو مضبوط بنانا،دوسرا یہ کہ  چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی نظام کو بہتربنانا،تیسرا، مؤثر نگرانی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا، چوتھا یہ کہ این پی سی نائبین کو بھرپورکردارادا کرنے کا موقع فراہم کرنا  پانچواں  بین الاقوامی تبادلوں میں اضافہ اورچھٹا یہ کہ  خود کو بہتر بنانے کی کوششوں کو مضبوط بنانا شامل ہے۔