بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ معاشی منصوبہ ساز نے گزشتہ ماہ ایک عمومی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد نجی معیشت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسوں میں کمی اور ریڈ ٹیپ میں کمی سمیت متعدد تفصیلی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور کئی دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق منصفانہ مارکیٹ تک رسائی سے لے کر مضبوط مالی معاونت اور بہتر سرکاری خدمات تک کے اقدامات نجی کاروباری اداروں کو درپیش نمایاں مسائل سے نمٹنے اور ان کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے تر تیب دئیے گئے ہیں۔
نجی کمپنیز کو بڑے قومی منصوبوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے گی جو منافع بخش اور پختہ ہیں تاکہ وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لئے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی مصنوعات جاری کر تے ہو ئے صنعتی سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت جیسے کلیدی شعبوں میں تکنیکی پروگرامز کی قیادت کریں۔
پلیٹ فارم معیشت کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے گرین لائٹ سرمایہ کاری کے معاملات شائع ہوتے رہیں گے۔
کمپنیز تحقیق اور ترقیاتی اخراجات میں ٹیکس کمی، کم وقت میں بر آمداتی ریبیٹس اور جامع مالی مدد کے آسان عمل سے لطف اندوز ہوں گی۔
قانونی ضمانتوں کے لحاظ سے نجی معیشت کی ترقی کے تحفظ کے لئے مختلف قسم کی ملکیت کے اداروں کے لئے مساوات کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے قواعد و ضوابط اور سرکاری دستاویزات کو ختم کردیا جائے گا۔