• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے پائیدارہوابازی ایندھن کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردیتازترین

January 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کی ایک کمپنی نے پائیدار ہوابازی ایندھن (ایس اے ایف) تیار کرلیا ہے جو جلد ہی تجارتی  سطح پر دستیاب ہوگا ۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ پائیدار ایندھن ملک کیلئے پائیدارہوابازی ایندھن کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی جانب  ایک اہم قدم ہے۔

چین کے وسطی صوبے ہینان میں واقع نجی پیٹروکیمیکل انٹرپرائز جون ہینگ بائیولوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ژانگ ژین ہوئی نے کہا کہ 5 برس کی تحقیق و ترقی کے بعد اس نے اپنی خود تیار کردہ ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی بائیوفیول ٹیکنالوجی کے استعمال سے باورچی خانے کے تیل کے فضلے کو بائیوڈیزل اور ایس اے ایف میں کامیابی سے تبدیل کیا ہے۔

ایس اے ایف ایوی ایشن ایندھن کی ایک نئی قسم ہے جو بائیو مینوفیکچرڈ گرین جیٹ ایندھن کو روایتی ایندھن کے ساتھ ایک خاص تناسب میں ملاتی ہے۔ اس میں ایندھن کی لائف سائیکل میں کاربن اخراج کو 80 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت ہے جس سے یہ ماحول دوست ہوابازی توانائی کا ایک قابل عمل متبادل بن گیا ہے۔

سی اے اے سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جن ہینگ بائیولوجی چین کا پہلا نجی ادارہ ہے جس نےسول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ (سی اے اے سی) کے جاری کردہ ایس اے ایف کی فضائی قابلیت کی منظوری حاصل کی ہے۔

عہدیدار نے ایس اے ایف کی پیداوارمیں جن ہینگ بائیولوجی کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے  کہا کہ یہ نہ صرف ایس اے ایف کی مستقبل کی فراہمی کا ضامن ہے بلکہ شہری ہوا بازی شعبے میں ماحول دوست ترقی کا ہدف پورا کرنے میں دیگر نجی اداروں کے لئے بھی ایک سنگ میل بھی ہے۔