بیجنگ (شِنہوا)چین نے پاورگرڈکے ساتھ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کے انضمام کو مضبوط بنانے کے لیے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی)اور نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن سمیت چار اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن کا مقصد الیکٹرو کیمیکل انرجی سٹوریج کے نظام میں این ای ویز کے اہم کردارکو بھرپور طور پر فعال کرنا،این ای ویز کےترقیاتی فوائد کو مضبوط اوربہتر بنانا اورنئی توانائی کے سسٹم کی تعمیر میں مدد فراہم کرنا ہے۔
گائیڈ لائن میں پیش کردہ ترقیاتی اہداف کے مطابق 2025 تک این ای ویز کے پاور گرڈ کے ساتھ انضمام پر ابتدائی تکنیکی معیاری نظام قائم کیا جائے گا اور این ای وی چارجنگ کے لیے استعمال کے وقت کے بجلی کی قیمتوں کا طریقہ کار مکمل طور پرلاگو اور مزید بہتر بنایا جائے گا۔