شنگھائی (شِنہوا)چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس اینڈ فائن میکنکس نے پیٹا بٹ گنجائش کی ایک تھری ڈائی مینشنل نینواسکیل آپٹیکل ڈسک میموری تیار کر لی ہے۔
جریدے نیچر میں شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق تحقیقی ٹیم پلانر ریکارڈنگ آرکی ٹیکچر کو سینکڑوں لیئرز کے ساتھ تھری ڈائی مینشنل تک بڑھاکر آپٹیکل ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو پیٹا بٹ کی سطح تک بڑھانے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ریکارڈ شدہ مقامات میں آپٹیکل ڈی فریکشن کی حد بھی عبور کرلی ہے۔
اس وقت کم از کم اسپاٹ سائز اور لیٹرل ٹریک پچ بالترتیب 54 این ایم اور 70 این ایم ہیں۔
تحقیقی ٹیم نے ایک فوٹوریزسٹ فلم پر ایک آپٹیکل ریکارڈنگ میڈیم تیار کیا ہے جسے اخراج سے جمع شدہ رنگ کے ساتھ ڈوپڈ کیا گیا تھا۔ اسے فیمٹو سیکنڈ لیزر بیمز سے آپٹیکل طریقے سے متحرک کیا جاسکتا ہے۔
یہ نئی ٹیکنالوجی دنیا میں پیٹا بٹ گنجائش والی آپٹیکل ڈسک کی پہلی کامیابی ہے، توقع ہے کہ تحقیق کے نتائج سے ڈیٹا سینٹرز کی آرکائیو ڈیٹا ذخیرہ کرنے گنجائش میں اضافہ ہوگا جس سے بڑی صلاحیت اور توانائی کی بچت والی ذخیرہ ٹیکنالوجی میں درپیش مسائل حل ہوسکیں گے۔