بیجنگ(شِنہوا) چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے رواں سال اپنے ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کے تین مشنزکے لوگو کی نقاب کشائی کی ہے،ان مشنز کے ذریعے کارگو کرافٹ تیانژو-6 ،عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-16 اور شینژو-17 کو خلا میں بھیجا جائے گا۔
سی ایم ایس اے کے مطابق،رواں سال 15 فروری کو لوگو کے لیے کال کےآغاز کے بعد سے، ملک بھر سے 500 سے زیادہ تنظیموں اور افراد کی جانب سے 1ہزار500سے زیادہ گذارشات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی انتخاب، آن لائن ووٹنگ اور حتمی توثیق کے بعد،شیاوآو تیان گونگ کلچر اینڈ آرٹ(بیجنگ) سنٹر، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفارمیشن اور سیچھوان فائن آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم کی جانب سے ڈیزائن کردہ تین لوگو کا باضابطہ طور پراجراکیاگیاہے۔
منتخب لوگوز اچھی طرح سے ڈیزائن کردہ اور ملک کے خلائی اسٹیشن کے لیے نیک تمناؤں سے بھرپور ہیں۔عملہ بردار خلائی جہاز شینژو-16 کے لوگو میں چینی افسانوی داستانوں سے تعلق رکھنے والے ایک مقدس پرندے "کون" کی شبیہ بنائی گئی ہےجو انتہائی بلندی، دور اور مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔