• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے روایتی چینی ادویات کی ترقی کا روڈ میپ متعارف کرادیاتازترین

April 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کو فروغ دینے کے لیے روڈ میپ متعارف کرایا ہے۔

ٹی سی ایم کے قومی ادارے کے عہدیدار شنگ چھاو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ زیادہ اعلیٰ معیار کی ٹی سی ایم مصنوعات اور خدمات،بہتر ٹی سی ایم ثقافت اور عوام کی صحت سے متعلق آگاہی اور 2025 تک ٹی سی ایم کو بیرون ملک وسیع پیمانے پر فروغ دینا  چین کا مقصد ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شنگ نے 14ویں پانچ سالہ منصوبے(2021-2025) کے دوران ٹی سی ایم کی ترقی  کے لیے بنائے گئے منصوبے کی وضاحت کی۔  ٹی سی ایم ثقافت کو ٹی سی ایم وراثت اور ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے، شنگ نے کہا کہ ٹی سی ایم کی ثقافتی اورروحانی علامات پرتحقیق، ٹی سی ایم کلاسیک کی تحقیق، تحفظ، کولیشن اور اشاعت، ٹی سی ایم میوزیم سسٹم کی تعمیر اور بیرون ملک ٹی سی ایم ثقافت کےفروغ کے لیےمزید کوششیں کی جائیں گی۔