• Unknown, Unknown
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سال2023میں بڑےاہداف حاصل کرلیےتازترین

March 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اندرون اور بیرون ملک درپیش متعددمشکلات اور چیلنجوں کے باوجود سال 2023 کے اپنے بڑے اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف اور امور کو پورا کر لیا ہے۔
یہ بات منگل کو حکومت کی جانب سےقومی مقننہ میں غور و خوض کے لیے پیش کی گئی ایک مشاورتی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کی مجموعی ملکی سطح پر پیداوار میں گزشتہ سال 5.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کی بدولت چین دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں کی فہرست میں شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں چین کے شہری علاقوں میں 1کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ شہروں میں بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صارفین کے لیے قیمتوں کے اشاریہ میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا اور ادائیگیوں کے توازن میں بنیادی توازن کوبرقرار رکھا گیا۔