• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے صدارتی عہدے پر کام شروع کردیا ہے، ترجمانتازترین

July 23, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے آستانہ سربراہ اجلاس کے بعد 2025-2024 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے صدارتی عہدے پر مکمل طورپرکام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ماؤ نے کہا کہ جولائی میں آستانہ سربراہ اجلاس کے بعد چین نے باضابطہ طور پر 2025-2024 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی ہے اور عمومی رواج کے مطابق 2025 میں سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ چین صدارت کو بہت اہمیت دیتا اور اس نے اپنا کام مکمل طریقے سے شروع کردیا ہے۔

ترجمان ماؤ نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک جامع علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو دنیا کے سب سے بڑے خطے اور آبادی کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ تنظیم ایک نئی قسم کے عالمی تعلقات کے قیام کی کوشش میں ایک عمدہ مثال ہے۔ اس نے انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری قائم کرنے کے طریقوں کی تلاش میں اہم نظریاتی اور عملی تجربہ فراہم کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اگلے 12 ماہ اور اسکے بعد بھی سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کرے گا اور سلامتی کی ڈھال، تعاون کے پل، دوستی کے بندھن اور خطے میں بہتری کے لیے ایک قوت کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کا کردار مکمل طور پر نبھائے گا۔

ترجمان ماؤ نے مزید کہا کہ خطے اور اس سے باہر استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے چین شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام فریقین کے ساتھ ملکر اتحاد اور باہمی اعتماد، امن و سکون، خوشحالی ، ترقی، اچھے ہمسائے ،دوستی ، عدل و انصاف اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم برادری کے لئے اپنی صدارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔