بیجنگ(شِنہوا) چین نے ملک میں سیاحتی مواقع کو مزید اجاگرکرنے اور سیاحت کے اعلیٰ معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک دستاویز جاری کی ہے۔
اسٹیٹ کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سیاحتی شعبے کے پانچ پہلوؤں میں مزید کوششیں کی جائیںگی،اعلیٰ معیار کی سیاحتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی، سیاحتی کھپت کی طلب کو متحرک ، اندرون ملک سیاحت سے متعلق انتظامات اور خدمات، سیاحت کی صنعت کو بہتر اور اس شعبے کی ترقی کے لیے تعاون میں اضافہ کیا جائےگا۔
جنرل آفس نے ان حوالے سے 30 اقدامات تجویز کیے،جن میں ثقافت وسیاحت کی مربوط ترقی کو آگے بڑھانا، متنوع سیاحتی مصنوعات کی تیاری، بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن دوبارہ شروع کرنا اور ان کی تعداد میں اضافہ اور دیگر شامل ہیں۔