• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سیلاب زدہ 6 صوبوں کے لئے 47 کروڑ 50 لاکھ یوآن مختص کردیئےتازترین

July 28, 2024

بیجنگ (شِںہوا) چین کی امور خزانہ اور ہنگامی انتظام کی وزارتوں نے سیلاب سے متاثرہ 6 صوبوں میں قدرتی آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں معاونت کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ یوآن ( تقریباً 6 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) کی اضافی رقم مختص کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یہ رقم انہوئی، جیانگ شی ، ہینان، ہونان ، سیچھوان اور شانشی صوبوں کو دی جائے گے تاکہ متاثرہ رہائشیوں کی تلاش، بچاؤ اور دوباری آباد کاری میں مدد سمیت آفت زدہ علاقوں میں معمولات زندگی جلد از جلد بحال ہوسکے۔

جولائی کے آخر سے اگست کے اوائل تک چین میں سیلابی موسم ہوتا ہے جس کے دوران موسلا دھاربارش سے ملک کے کئی حصوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے قومی موسمیاتی مرکز نے ہفتہ کو بارش کے لئے اونج الرٹ جاری کردیا تھا۔ 

سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے بچاؤ کے ریاستی صدردفتر نے صوبہ ہونان میں طوفان گایمی کے پیش نظر ہنگامی ردعمل کے لیول 4 کو فعال کردیا  ہے۔