بیجنگ (شِنہوا) کم کاربن معیشت کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے چین نے سیمنٹ کی صنعت کے لیے کاربن اخراج میں کمی کے مخصوص اہداف مقررکیے ہیں ۔
قومی ترقی واصلاحات کمیشن سمیت سرکاری محکموں کے جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق،2024 سے 2025 تک سیمنٹ کی پیداوار میں صنعتی جدت اورآلات کی تجدید کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً1کروڑ30لاکھ ٹن کم کرنے کاہدف ہے۔
ایکشن پلان کے مطابق، اس عرصے کے دوران، چین کا سیمنٹ کی پیداوار میں50لاکھ ٹن معیاری کوئلے کے برابر توانائی کی بچت کا بھی منصوبہ ہے۔
ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ 2030 کے آخر تک سیمنٹ کی صنعت میں توانائی کے موثر استعمال کی شرح عالمی معیار تک پہنچ جائے گی اور اس کے توانائی استعمال کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔