یانگ جیانگ، گوانگ ڈونگ(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ-11 کیریئر راکٹ کے ذریعے تین سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ۔
اس راکٹ کو چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے ساحلی پانیوں سے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے صبح 6 بج کر 39 منٹ (بیجنگ وقت) پرخلاء میں بھیجا ۔
شی یان -24 سی سیٹلائٹس بنیادی طور پر خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 503 واں پرواز مشن تھا۔