بیجنگ(شنہوا) چین نے صنعتی فرموں کے ڈیٹا کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے تین سالہ منصوبہ جاری کیا ہے۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق 2024 سے 2026 تک چین ڈیٹا کے تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کرنےسمیت اہم صنعتی ڈیٹا کی حفاظت، اہم کاروباری اداروں میں ڈیٹا سیکیورٹی کے انتظام کو مضبوط بنانے اور اہم حالات میں ڈیٹا کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔
منصوبہ صنعتی فرموں کے ڈیٹا کی حفاظت، ڈیٹا سیکیورٹی کو ریگولیٹ کرنے اور ڈیٹا سیکیورٹی انڈسٹری سے تعاون کرنے کے لیے ملک کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی غرض سے 11 مقاصد کی وضاحت کرتا ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے آخر تک چین صنعتی شعبے کے لیے بنیادی طور پر ڈیٹا پروٹیکشن سسٹم قائم کرنے اور بڑے خطرات کو قابو میں رکھنے کی توقع رکھتا ہے۔