بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کو نسل نے سنکیانگ آزمائشی آزاد تجارتی خطے (ایف ٹی زیڈ) کے قیام کا عمومی منصوبہ جاری کردیا ہے جو نئے دور میں اصلاحات اور کھلے پن کے فروغ میں ایک اہم اسٹریٹجک قدم ہے۔
منصوبے کے تحت ملک آزاد تجارتی خطے کو اپنے وسطی اور مغربی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں ایک ماڈل کے طور پر تعمیر کرنے کی کوشش کرے گا اور سنکیانگ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کی "دوہری گردش" کو ضم کرنے کا ایک اہم مرکز ہوگا۔
آزاد تجارتی خطہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مرکزی علاقے کی تعمیر، ایشیا و یورپ کے درمیان "سنہری راستے" کی تعمیر اور چین کے مغرب خطے میں کھلے پن بارے ایک پل کا کردار ادا کرنے کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین- وسط ایشیا برادری میں فعال طور پر حصہ بٹائے گا۔
یہ منصوبہ آزاد تجارتی خطے میں اصلاحات میں زیادہ خود مختاری دے گا جس سے اسے دیگر آزاد تجارتی خطے سے مختلف راہیں تلاش کرنے اور سنکیانگ یا سنکیانگ کی خاص صنعتوں کو فروغ اور توسیع کرنے کا اختیار ہوگا۔
اس منصوبے میں 25 پہلوؤں میں پرمخصوص اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے، اس میں اول درجے کا کاروباری ماحول پیدا کرنا، تجارتی سہولت کی سطح میں بہتری ، فوائد کے ساتھ روایتی صنعتوں میں وسعت اور اس کی مضبوطی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
منصوبے کے تحت ان اقدامات سے اسے ایک اعلیٰ معیار اور صلاحیت کے آزاد تجارتی خطے کے طور پر تعمیر کیا جائے گا جس میں ایک بہترین کاروباری ماحول، آسان سرمایہ کاری ، تجارت، فائدہ مند صنعتوں کا کلسٹر، وسائل کا اشترک ، مربوط اور موثر انتظام شاندار چمک اور قائدانہ اثرات ہوں گے۔
اس میں آزاد تجارتی خطے کی تعمیر میں خطرے کی روک تھام اور کنٹرول کو مضبوط بنانے ، قومی اور سماجی سلامتی کے تحفظ کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے۔