بیجنگ(شِنہوا) چین کے فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے (ایس اے ایف ای) نے شنگھائی، جیانگ سو، گوانگ ڈونگ، بیجنگ، ژی جیانگ اور ہائی نان میں سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ پالیسیوں کے پائلٹ پروگرامز کو توسیع دینے کا اعلان کیاہے۔
اس اقدام سے مزید کاروباری اداروں کو سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری پرعملدرآمد اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں سہولت ملے گی۔ ایس اے ایف ای نے صوبائی سطح کے چھ علاقوں میں کرنٹ اور کیپیٹل اکاؤنٹس سے متعلق آٹھ پائلٹ پالیسیوں کا اعلان کیاہے۔
ایس اے ایف ای نے2022 میں شنگھائی، گوانگ ڈونگ، ہائی نان اور ژی جیانگ کے کچھ علاقوں میں سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے اعلیٰ سطحی اوپننگ ٹرائلز کا آغاز کیا تھا۔