• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سرحد پارخدمات کے شعبہ میں تجارت کی منفی فہرست جاری کردیتازترین

March 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے سرحد پار  خدمات کے شعبہ کی تجارت میں کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے قومی اور پائلٹ فری ٹریڈ زون ( ایف ٹی زیڈ) کے لیے منفی فہرست کا  ورژن جاری کیا ہے۔

وزارت تجارت  کے مطابق ملک کی جانب سے قومی سطح پر خدمات کے شعبہ میں سرحد پار تجارت کے لیے پہلی بار منفی فہرست کا اجرا کیا گیا ہے ۔ قومی سطح کی فہرست 71 اشیا پر مشتمل ہے۔

وزارت نے کہا کہ خدمات کے شعبہ  میں سرحد پار تجارت کے لیے منفی فہرست کے پائلٹ  ایف ٹی زیڈ ورژن میں مجموعی طور پر 68 اشیا شامل ہیں، جس میں افراد کی پیشہ ورانہ قابلیت، پیشہ ورانہ خدمات، مالیات اور ثقافت کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

چین کی جانب سے اعلی معیاری بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے اور ادارہ جاتی کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے منفی فہرست کا اجرا  بڑے اقدامات میں سے ایک ہے ۔