بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال اب تک موثر سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مرکزی بجٹ سے2سوارب یوآن (تقریباً28.16ارب ڈالر) سے زائد مالیت کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے قومی ترقیاتی واصلاحاتی کمیشن کے نائب سربراہ لیو سوشے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مختص کردہ فنڈز سالانہ منصوبہ بندی کے تحت رقم کا 30فیصد سے زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن متعلقہ فنڈز مختص کرنے کاعمل تیزکرنے کے علاوہ منصوبے کی نگرانی کو مضبوط اور بہتر بنائے گا جبکہ مرکزی بجٹ کے فنڈز کے استعمال کی کارکردگی میں بھی بہتری پیداکی جائےگی۔
رواں سال کی حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق،2024میں سرمایہ کاری کے لیے مرکزی حکومت کے بجٹ سے مجموعی طورپر7سوارب یوآن مختص کیے جائیں گے۔
مرکزی بجٹ سےفنڈز کے علاوہ، چین مقامی حکومتوں کے لیے 39کھرب یوآن کے خصوصی مقصد پرمبنی بانڈزکے اجرا کا بھی منصوبہ رکھتا ہےجو گزشتہ سال کے مقابلے میں 100ارب یوآن کا اضافہ ہے۔
لیو کا کہناتھا کہ کمیشن نے مقامی حکومت کے خصوصی مقصد برمبنی بانڈ کےمنصوبوں کے ابتدائی انتخاب کوحتمی شکل دیدی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بیچ میں وافرتعداد میں منصوبوں اوربھاری سرمائے کی ضرورت ہے جو مقامی حکومت کے بانڈز کے اجراء اور استعمال کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔