بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم نے حال ہی میں تعلیم کے فروغ کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) مہم شروع کردی ہے۔
یہ مہم چار مخصوص اقدامات پر مبنی ہے جس میں ملک کے سمارٹ ایجوکیشن پلیٹ فارم پر "اے آئی لرننگ" کے لئے ایک کالم شامل ہےجہاں ماہرین مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجیزسے متعلق بحث سمیت اس کی تعلیم دیں گے اور مصنوعی ذہانت کی تعلیم میں چینی نقطہ نگاہ کی شمولیت کے لئے ڈیجیٹل تعلیم کا ایک عالمی پلیٹ فارم قائم کرنےسے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
اس مہم کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے تدریس اور سیکھنے کے مربوط اطلاق کو فروغ دینا، عوام کی ڈیجیٹل تعلیمی خواندگی اور مہارتیں بہتر بنانا اور مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی سائنسی اخلاقیات معیاری بنانا ہے۔
وزارت نے گوانگ ڈونگ، ہائی نان ، شی ژانگ ، چھنگ ہائی ، ننگ شیا اور سنکیانگ جیسے کئی علاقوں میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں قومی سمارٹ ایجوکیشن پلیٹ فارم لاگو کرنے کے لئے ایک آزمائشی پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔