• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ثقافتی آثار کے تحفظ کے لیے روبوٹ تیارکرلیاتازترین

February 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے خلائی ٹیکنالوجی میں حاصل کردہ  ترقی کو ثقافتی آثار کے تحفظ کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے،جس کے تحت خلائی جہازوں کے انجینئرز خلائی مشن کے لیے تیار کردہ روبوٹ سے مقبروں کے نوادرات کی حفاظت کا کام لے رہے ہیں۔

چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی (کاسٹ) نے حال ہی میں ایسے روبوٹ کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ الیکٹران بیم شعاعوں کی ٹیکنالوجی کے ساتھ  اس روبوٹ کو چھوٹے مقبروں کی قدیم نقش ونگار والی دیواروں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے ایک ذہین موبائل سسٹم کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

موبائل پہیوں والے ڈھانچے پر نصب روبوٹک بازو سے لیس یہ ڈیوائس مقبرے کی دیواروں اور گنبدوں کے مناظر کو اسکین کر سکتا ہے۔ طبی علاج میں استعمال ہونے والی ریڈی ایشن ڈس انفیکشن ٹیکنالوجی کی طرح، الیکٹران بیم نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کر سکتے ہیں جو وقت کے ساتھ دیواروں کو دھندلا یا ان میں دراڑیں پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔