• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے تیان ہوئی-5 سیٹلائٹ کو مدار میں بھیج دیاتازترین

November 01, 2023

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبے شنشی میں تائی یوآن  سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے بدھ  کو ایک سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کا ترمیم شدہ ورژن سیٹلائٹ تیان ہوئی-5 کو صبح 6 بج کر50منٹ(بیجنگ ٹائم) پر خلا میں لے کر روانہ ہوا۔

سیٹلائٹ اپنے مقررہ  مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔سیٹلائٹ  کو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لانچ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا یہ 494 واں مشن تھا۔