بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیز رفتار ٹرینوں کے لیے ڈیٹا کے بڑے پیمانے پر تجزیہ اور پروسیسنگ میں ایک پیش رفت حاصل کی ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا متعدد ذیلی نظامات کی اہم معلومات پر مشتمل ہے جیسے ٹریکشن، بریک لگانا، ایکسل کا درجہ حرارت، ٹرین کے دروازے اور ایئر کنڈیشنگ جبکہ یہ یہ ہائی سپیڈ ریلوے سیفٹی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ لائف سائیکل مینجمنٹ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں ڈیزائن، مینوفیکچرنگ،آپریشن اور دیکھ بھال شامل ہیں۔
تجزیہ اور پروسیسنگ سسٹم نئی نسل کے فائیو جی کمیونیکیشن اور ایک بڑے ڈیٹا تجزیاتی نظام جیسی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتا ہے اور آن بورڈ ڈیٹا اور تیز رفتار ٹرینوں کی زمینی نگرانی کے لیے ایک موثر پروسیسنگ اور مربوط حکمت عملی بناتا ہے۔
اس نظام کو ملک بھر میں تیز رفتار ٹرینوں کے آپریشن کے دوران حفاظتی نگرانی میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔