• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے تجدیدِ آلات و اشیائے صرف کی لین دین کا منصوبہ متعارف کرادیاتازترین

March 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے بڑے پیمانے پر آلات کی تجدید اور اشیائے صرف کی لین دین کو فروغ دینے کے لیے ایک ایکشن پلان جاری کر دیا ہے۔

ملک کی کابینہ،ریاستی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایکشن پلان کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں مزید اعلیٰ معیار کی پائیدار اشیائے صرف کو متعارف کرانا،وسائل کی ری سائیکلنگ کے سلسلے کو ہموار کرنا اور اقتصادی گردش کے معیار اور سطح میں نمایاں طور پر بہتر ی لانا ہے۔

 ایکش پلان  کے مطابق صنعت، زراعت، تعمیرات، نقل و حمل، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور طبی نگہداشت کے شعبوں میں سازوسامان کی سرمایہ کاری کا ججم 2027 تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد سے زیادہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

2027 تک، اسکریپ شدہ گاڑیوں کی ری سائیکلنگ کا حجم 2023 سے تقریباً دوگنا کرنے کا منصوبہ بھی ایکشن پلان کا حصہ ہے جس سے استعمال شدہ کاروں کے لین دین میں 45 فیصد اضافہ ہوگاجبکہ استعمال شدہ گھریلو آلات کی ری سائیکلنگ میں 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس منصوبہ میں  پانچ شعبوں میں 20 کلیدی اہداف کو واضح کیا گیا ہے جس میں آلات کی تجدید، اشیائے صرف کی تجارت، استعمال شدہ سامان کی ری سائیکلنگ، معیاری سطح بندی اور پالیسی کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ مالی معاملات اور مالیاتی معاونت شامل ہے۔