بیجنگ (شِنہوا) چین توانائی کی کھپت کے دوران اس کے ضیاع کو تیزی سے کم کرنے والے ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ توانائی کے تحفظ سے متعلق نئی حکمت عملی کے تحت چین میں توانائی کی فراہمی کے دوران اس کے تحفظ کی صلاحیت نمایاں طور پر بڑھی ہے اور عالمی توانائی تعاون کے شعبے کو مستحکم کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق چین نے حالیہ برسوں میں اپنی توانائی کی کھپت کے طریقوں میں اصلاحات کی جس سے قابل ذکر نتائج ملے ۔توانائی کی کل کھپت کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا گیا ہے جس سے کھپت کا ڈھانچہ نمایاں طور پر بہتر ہوا۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کہا کہ چین میں2013 سے 2023 کے دوران جی ڈی پی کے اعتبار سے بجلی کے فی یونٹ استعمال میں توانائی کا ضیاع 26.4 فیصد کم ہوا ہے۔