بیجنگ (شِنہوا) چین نے اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں اپنی معیشت کے مجموعی معیار کی بہتری کے لیے ایک خاکہ جاری کیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس دستاویز کے مطابق ملک کا مقصد معیار کے حوالے سے اپنی قوت کو بڑھانا اور 2025 تک چینی برانڈز کے اثر و رسوخ میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کرنا ہے۔اس خاکے کے مطابق ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے اقتصادی ترقی کے معیار اورکارکردگی میں واضح بہتری لائی جائیگی ۔ صنعتوں کے معیار اور مسابقت کو مسلسل بڑھایا جائیگا اور مصنوعات، منصوبوں اور خدمات کے معیار کی سطح کوواضح طور پر بلند کیا جائیگا ۔اس سے برانڈز کی تشکیل میں مزید پیشرفت ، زیادہ جدید اور موثر معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور2025 تک ملک کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کی ہم آہنگی کے اہداف بھی طے کیے جائیں گے ۔اس خاکہ کے مطابق سال 2035 تک چین مزید مستحکم بنیاد بنا چکا ہو گا اورمعیار کی ترقی کے لیے ایک جدید ثقافت تیار کر لے گا جبکہ معیار اوربرانڈز کے لحاظ سے اس کی جامع قوت اعلی ترین سطح تک پہنچ جائے گی۔