شینژین(شِنہوا) چین نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں زیر سمندرریکارڈ گہرائی میں رگ کی سپورٹنگ جیکٹ کے ڈھانچے کی تعمیرمکمل کر لی ہے۔
چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک) نے منگل کو بتایا کہ 37ہزار ٹن وزنی 338.5 میٹر کی ہائی جی -2جیکٹ اوسطاً 324 میٹر کی گہرائی میں کام کرے گی،جس نے ڈھانچے کی اونچائی، وزن، آپریشنل گہرائی اور تعمیراتی رفتار کے حوالے سے ایشیا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جیکٹس سمندری فرش پر بنائی گئی تعمیرات ہیں، جو سمندر کی سطح پر تیل اور گیس کی پیداواری سہولیات(رگ) کی بنیاد کے طور پر کام کرتی ہیں۔