• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاتازترین

July 19, 2024

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبے شنشی میں تائی یوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے زمین کا مشاہدہ کرنے والا ایک نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔

گاؤفِن-11 صفر 5  جمعہ کی صبح 11 بجکر 3 منٹ(بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ 4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا جو کامیابی سے طے کردہ مدار میں داخل ہوگیا۔

سیٹلائٹ کا استعمال مختلف شعبوں میں کیا جائے گا جن میں زمینی سروے، شہری منصوبہ بندی، روڈ نیٹ ورک ڈیزائن، فصلوں کا پیداواری تخمینہ اور آفات سے بچاؤ شامل ہیں۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 528 ویں پرواز مشن تھا۔