• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے زمین سے چاند تک مواصلاتی رابطوں کے لیے نیا ریلے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاتازترین

March 20, 2024

وین چھانگ(شِنہوا)چین نے  زمین سے چاند کے درمیان مواصلاتی رابطےمیں خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نیا ریلے سیٹلائٹ بدھ کے روز خلاء میں بھیج دیا جوچاند کے دوردرازحصے سے نمونے حاصل کرنے سمیت مستقبل کے قمری تحقیقی مشن کےلیے ایک اہم قدم ہے۔

اس سلسلے میں سیٹلائٹ چھیو چھیاؤ۔2، یامیگ پی بریج۔2 کو لے کر ایک لانگ مارچ-8 راکٹ صبح 8بجکر31 منٹ پر چین کے  جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی لانچ مرکز سے خلاءمیں روانہ ہوا۔

 24 منٹ کی پرواز کے بعد سیٹلائٹ راکٹ سے جدا ہو گیااور چاندکے مدار میں 2 سو کلومیٹرکے فاصلے پراورزمین سے4لاکھ20ہزار کلومیٹر دور، زمین سے چاند منتقلی کے طےشدہ مدار میں داخل ہوگیا۔ 

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق سیٹلائٹ کے سولر پینلز اورمواصلاتی اینٹینا کو کھول دیا گیا ہے۔