بیجنگ(شِنہوا) چین نے اعلیٰ سطح پرمعاشی کھلے پن کوفروغ دینے اورغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس سے استفادہ کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششوں کے لیے منصوبہ عمل جاری کیا ہے۔ ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے جاری ایکشن پلان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری چینی جدیدیت کے حصول میں مدد گار اور ملکی معیشت اور عالمی معیشت کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کےلیے ایک اہم محرک ہے۔
ایکشن پلان میں کہا گیاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید بھرپور طریقے سے راغب کرنے اوراس کا استعمال کرنے کے لیے، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل، درست اور جامع طور پراختیارکرنا ہوگا ،مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول بنانا ہوگا جو ملکی ترقی کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔