بیجنگ (شِنہوا) چین نے فوجیان کے مشرقی صوبے میں سمندری ہوا سے چلنے والی ٹربائنوں کے مطالعہ اور جانچ کے لیے پہلے قومی مرکزکی تعمیرشروع کر دی ہے۔
سائنس وٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق یہ مرکز ملک کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) میں شامل بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جو لینڈ ٹیسٹنگ مرکز اور ٹیسٹ ونڈ فارم پر مشتمل ہے۔ اس کے اہم کاموں میں ونڈ ٹربائنز کے فل سائز زمینی ٹیسٹ کی صلاحیت، انتہائی بڑی صلاحیت کے ساتھ ایک پیچیدہ پاور گرڈ کی سیمولیشن ، لوڈنگ ٹیسٹ اور الٹرا لانگ بلیڈ پر تحقیق شامل ہے۔ لینڈ ٹیسٹنگ مرکز فوجیان کے شہر فوچھنگ میں واقع ہے۔ ٹیسٹ ونڈ فارم کی منصوبہ بندی چھ لینڈ ٹیسٹ سلاٹس اور 20 سے 40 آف شور ٹیسٹ سلاٹس کے ساتھ کی گئی ہے۔ 20 آف شور ٹیسٹ سلاٹس کی پہلی کھیپ فوژو شہر کے چھانگلے ڈسٹرکٹ کے ساحل پر واقع ہے۔