• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےعوامی تحفظ کےلیے نئے صنعتی معیارات جاری کردیےتازترین

April 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چین کی وزارت پبلک سیکورٹی (ایم پی ایس) نے عوامی تحفظ کے حوالے سے صنعتی معیارات کا نیا مجموعہ جاری کیا ہے، جس میں روڈ ٹریفک مینجمنٹ، فرانزک سائنس اور پبلک سیکورٹی ویڈیو امیج ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وزارت کی طرف سے پیر کو منعقدہ پریس کانفرنس کے مطابق، اب تک، ایم پی ایس نے معیارات کے 2ہزار599 سیٹ جاری کیے ہیں جو فی الحال نافذ العمل ہیں اور اس نے ابتدائی طور پر عوامی تحفظ کے لیے نسبتاً جامع صنعتی معیاری نظام قائم کیا ہے۔ ایم پی ایس نے اس شعبے میں 12 بین الاقوامی معیارات کی تشکیل میں رہنمائی  بھی کی ہے۔

وزارت نے کہا کہ ایم پی ایس کے تحت اس وقت نو معیاری تکنیکی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، جن میں تقریباً 1ہزار400 اراکین ہیں۔

ایم پی ایس کے  عہدیدار لی جیان نے کہا کہ ان نئے معیارات کے اجراء سے قوانین اور ضوابط پر عملدرآمد کو فروغ دینے، قانون کے نفاذ اور کاروبار کے انتظام میں معاونت، مصنوعات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور متعلقہ شعبے میں سائنسی اور تکنیکی جدت کے اطلاق کو فروغ دینے میں عوامی تحفظ کے کردار کو مزید تقویت ملے گی۔