• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، نابالغ افراد کے خلاف واقعات کی اطلاع دینے میں ناکامی پر14 افراد کو سزاتازترین

July 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلی ترین عوامی استغاثہ کے مطابق  ملک میں 2020 سے ابتک  نابالغ افراد کے خلاف  ہونے والے واقعات رپورٹ کرنے کی ذمہ داری پورا کرنے میں ناکامی پر 14 افراد کے خلاف  قانونی کارروائی کی گئی ہے، نابالغ افراد کے خلاف ان واقعات کے سنگین نتائج سامنے آئے تھے۔

چین میں مئی 2020 میں نابالغ افراد  کے خلاف ہونے والے واقعات کی  لازمی رپورٹنگ کا نظام قائم کیا  گیا تھا، جس کے تحت بچوں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرنے والے متعلقہ حکام اور اہلکار کسی بھی  نابالغ کو پہنچنے والے نقصان کا پتہ لگانے یا شک پڑنے کی صورت میں پولیس کو  بغیر تاخیر کے اطلاع دینے کے پابند ہیں۔

ایسے اہلکاروں میں بنیادی طور پر وہ لوگ شامل ہیں جو کمیونٹی تنظیموں، اسکولوں اور کنڈرگارٹنز، اسکول ٹائم کے بعد کی کلاسز، اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں، سماجی خدمات کے اداروں  اور ہوٹلز میں کام کرتے ہیں۔

2021  میں نافذالعمل  نابالغوں کے تحفظ سے متعلق نظرثانی شدہ قانون کے تحت  ایسی رپورٹنگ قانونی ذمہ داری ہے۔