• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نانشا جزائر اور ریف پر فلپائن کی تعمیراتی سرگرمیوں کا سخت مخالف ہے: دفاعی ترجمانتازترین

January 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلپائن کی جانب سے زیر قبضہ  چینی جزائر اورریف پر کسی بھی قسم کی تعمیرات کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے گزشتہ روز باقاعدہ پریس کانفرنس میں نانشا چھنداو  میں فلپائن کی جانب سے  جزائر اور  ریف کو زیر استعمال لانے کے منصوبے سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  چین کو  نانشا چھنداو  جزائر اور اس  سے ملحقہ سمندر پرناقابل تردید خودمختاری  حاصل ہے جس کی مکمل تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔

ترجمان نے  بتایا کہ چین اور فلپائن کے موجودہ تعلقات میں کچھ مشکلات ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ فلپائن کی جانب سے بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر اپنے وعدے  سے انحراف کرنا اورچین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگیزی  ہے۔

وو نے کہا کہ فلپائن  کی ان کوششوں نے چین کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم فلپائن کی جانب سے تاریخ کا احترام کرنے سمیت حقیقت کا ادراک کرنے اور غلط راستے پر مزید آگے نہ بڑھنے کامطالبہ کرتے ہیں۔