• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےبحیرہ جنوبی چین میں زیرسمندر شیلف سے متعلق ویتنامی موقف مسترد کردیاتازترین

July 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ویتنام کی طرف سے بحیرہ جنوبی چین میں زیرسمندر شیلف کی حد کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے کانٹینینٹل شیلف کی حد( یواین سی ایل سی ایس) میں جمع کرائے گئے دعوی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ویتنامی حکام کے ساتھ اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔

ویتنام نے فلپائن کی جانب سے گزشتہ ماہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنے زیر سمندر شیلف کی حد کے بارے میں پیش کردہ موقف پر اقوام متحدہ میں گزشتہ روز اپنا اعتراض جمع کرایا تھا۔

روزانہ کی پریس بریفنگ میں  اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے  ترجمان لِن جیان نے کہا کہ ویتنام کے جواب میں چین کے نانشا جزائر کے کچھ حصوں پر دعوی داری کی گئی ہے جو چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی ہے۔ یہ دعوی بین الاقوامی قوانین ، بشمول اقوام متحدہ چارٹر اور سمندری  قانون سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن اور چین اور ویتنام کے درمیان سمندری  معاملات کے حل کے لیے رہنما اصولوں پر مبنی معاہدے کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین اور ویتنام سمیت آسیان ممالک کےدرمیان فریقین کےطرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی بھی خلاف ورزی ہے۔