بیجنگ(شِنہوا)چین نے 5 جی نیٹ ورک اور گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک کے حامل "ڈبل گیگابٹ" انٹرنیٹ کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 14 ریاستی اداروں کی طرف سے جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق، رورول ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی دیکھ بھال کو مضبوط بناتے ہوئے، ملک ایسے نیٹ ورکس کی دستیابی کو فروغ دینے کے لیے بین شعبہ جاتی تعاون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دے گا۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ملک 5 جی رومنگ کے لیے کراس نیٹ ورک سروس اورگیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورک کی کوریج کو وسعت اور رورول ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور عوامی اشتراک کو فروغ دے گا۔ چین انٹرنیٹ کی تعمیر میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ وزارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے آخر تک، ملک میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی مجموعی 27لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی تھی، جو اس کے موبائل بیس اسٹیشنوں کی تعداد کا 24.5 فیصد ہے۔
وزارت کے مطابق، گزشتہ سال کے آخر تک، ملک کے 50کروڑ سے زیادہ گھرانوں کوگیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورک تک رسائی حاصل تھی۔