بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنااور استعمال کرنا ضروری سمجھتا ہے اور حال ہی میں ملک کی جا نب سے اعلان کردہ رہنما خطوط کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کے لئے زیادہ سازگار کاروباری ماحول اور وسیع مارکیٹ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اگست کے وسط میں اسٹیٹ کونسل کی طرف سے بیان کردہ رہنما خطوط میں 6 طرح کے 24 مخصوص اقدامات پیش کئے گئے ہیں جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں بارے قومی نقطہ نظر کی ضمانت دینا، مالی اور ٹیکس معاونت میں اضافہ اور عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو فروغ دینا شامل ہے جو مارکیٹ پر مبنی ، قانون پر مبنی اور بین الاقوامی ہے۔
سینٹر کے فارن اکنامک ریلیشنز ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ژانگ چھی نے کہا کہ یہ ہدایات وقت پر جاری کی گئی ہیں۔
نوول کرونا وائرس، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور تجارت و سرمایہ کاری کے تحفظ کی وجہ سے عالمی معیشت کی بحالی اور سرحد پار سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہوئی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ اس تناظر میں ہدا یات متعارف کرانے اور ان پر عمل درآمد سے چین میں طویل مدتی آپریشنز میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے اعتماد کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ژانگ نے کہا کہ ان اقدامات سے عالمی سرحد پار سرمایہ کاری کی بحالی اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لئے نئی تحریک فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔