بیجنگ(شِنہوا) چین کے نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوسرے دن اتوار کو ملک کے ٹرانسپورٹ ذرائع سے کیے جانے والے سفری دوروں کی تعداد 27کروڑ37لاکھ 50ہزارسے زیادہ رہی ،جو گزشتہ سال کے اسی دن کے مقابلے میں 22.6 فیصد زیادہ ہیں۔
رواں سال کے بہارتہوار کے سفری رش کے دوران مسافروں کی حفاظت اور درست آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے جنوری میں قائم کی گئی ایک خصوصی ورک ٹیم کے مطابق، کل سفری دوروں میں سے26کروڑ16لاکھ 40ہزار شاہراہوں کے ذریعے کیے گئے جو گزشتہ سال سے 21 فیصد زیادہ ہے۔
اس سال ریلوے ٹریفک کے سفری دوروں کی تعداد 71.8 فیصد اضافے سے 89لاکھ 70ہزار رہی، فضائی سفر کے دوروں کی تعداد 75.3 فیصد بڑھ کر تقریباً 21لاکھ 70ہزار جبکہ آبی گزرگاہوں سے سفری دوروں کی تعداد42.2 فیصد اضافے سے 9لاکھ 77ہزار رہی۔