بیجنگ(شنہوا)چین نئی توانائی گاڑیوں پر مشتمل تجارت اور تعاون کی حوصلہ افزاترقی کے لیے کوششیں تیز کرے گا۔
چینی وزارت تجارت اور آٹھ متعلقہ محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ حکمت عملی میں بین الاقوامی انتظامی صلاحیت اور سطح کو بڑھانے اور مقامی حالات کے مطابق متعلقہ بیرون ملک کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ مالی مدد اور تجارتی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی لاجسٹک نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ آزاد تجارت کے معاہدوں کو مکمل طور پر فعال کرنے، درآمدات اور برآمدات کی پالیسیوں کو بہتر بنانے، خطرے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک تجارتی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔