بیجنگ(شِنہوا) چین نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کو مزید بہتر بنائے گا۔
نائب وزیرٹرانسپورٹ وانگ گانگ نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال ہائی وے سروس والے علاقوں میں 3ہزار چارجنگ پائلز اور 5ہزار ریچارج ایبل پارکنگ اسپاٹس بنانے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت مختلف تعطیلات کے دوران علاقوں میں ٹریفک بہاؤ اور مختلف دورانیہ کے مطابق ٹارگٹڈ سروس گارنٹی اقدامات کے لیے تمام علاقوں کی رہنمائی بھی کرے گی۔نائب وزیر نے بتایا کہ ضرورت کے مطابق پورٹ ایبل چارجنگ کی سہولیات میں اضافہ، چارجنگ انفارمیشن انکوائری سروسز کی بہتری اور سروس ایریاز میں چارجنگ گائیڈنس کو بڑھانے جیسے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ تعطیلات کے دوران چارجنگ کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔
وانگ کے مطابق، 2023 میں ملک کی ایکسپریس ویز کے ساتھ تقریباً 21ہزار نئے چارجنگ پائلز کا اضافہ کیاگیا۔