بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس بات کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا جاتا ہے کہ فائیو آئیز دنیا کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایسوسی ایشن اور امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) دنیا کا سب سے بڑا ہیکنگ گروپ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ فائیو آئیز نے مشترکہ طور پر غلط معلومات سے بھری رپورٹ جاری کی۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کچھ مغربی ممالک اور امریکہ کی مائیکروسافٹ کی تجزیاتی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔جس میں کہا گیا تھا کہ ایک چینی ہیکنگ گروپ نے حال ہی میں امریکہ کے گوام سمیت اہم انفراسٹرکچر کے خلاف حملے شروع کیے ۔ ماؤ نے کہا کہ اس رپورٹ میں شواہد کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے اور یہ کہ چین نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ این ایس اےاور برطانیہ،آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے تقریباً ایک ہی وقت میں اسی طرح کی رپورٹس جاری کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ظاہر ہے، یہ امریکہ کی طرف سےفائیو آئیزکے ذریعے اپنے جیو پولیٹیکل ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے شروع کی گئی ایک اجتماعی ڈس انفارمیشن مہم ہے۔