بڈاپسٹ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فریم ورک کے تحت چین ۔ ہنگری تعاون کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں متعدد کامیابیاں حاصل کی گئیں۔
چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی ہدایت پر بڈاپسٹ میں منعقدہ اس کانفرنس کی میزبانی شِںہوا نیوز ایجنسی اور ہنگری کے اے ٹی وی میڈیا گروپ نے مشترکہ طور پر کی۔
تقریب سے خطاب میں شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کہا کہ شِنہوا ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے اور تعاون سے متعلق پرعزم رہا ہے۔
فو ہوا نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کا مزید نفاذ اور مختلف سطح پر عملی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ مزید نئے نتائج کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں نیا اور زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جاسکے۔
کانفرنس میں شِںہوا نیوز ایجنسی کے شروع کردہ بیلٹ اینڈ روڈ اکنامک انفارمیشن پارٹنرشپ کےمشرقی یورپی رابطہ دفتر کا افتتاح ہوا۔
چائنہ این جی او نیٹ ورک فار انٹرنیشنل ایکسچینجز نے ہنگری کے ساتھ ایک غیر سرکاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبے کا آغاز کیا۔
بی آر آئی کی سرکاری ویب سائٹ پر چین ۔ ہنگری صنعتی تعاون کے لئے ایک مخصوص حصہ متعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون پر ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی۔
تقریبا 200 افراد نے تقریب میں شرکت کی جن میں سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور کاروباری شعبے کے نمائندوں کے علاوہ دونوں ممالک کے بڑے میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس کے سربراہان شامل تھے۔