ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کے دورے پر آئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے تعاون اور تعلقات کو مستحکم کرنے کی مزید کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی17 سے 21 مارچ تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین۔ نیوزی لینڈ تعلقات ،ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں اور دونوں فریقوں کے لئے یہ ایک خزانہ کی مانند ہیں جس سے دونوں ممالک مستفید ہوکر اسے آگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ،نیوزی لینڈ کوایک معقول اور پختہ تعاون کرنے والے شراکت دار کا درجہ دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات سٹریٹجک اورطویل مدتی نوعیت کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط دوطرفہ جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے بلکہ یہ عالمی امن اور ترقی بھی یہ حصہ دار بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین یکجہتی و تعاون مضبوط بنانے، سرد جنگ کی ذہنیت، یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے خلاف مزاحمت کرنے، تاریخ کا رخ بدلنے کی مخالفت کرنے اور انسانی ترقی کے درست سمت میں تحفظ کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
نیوزی لینڈ، ویلنگٹن میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کے دوران مصافحہ کرتے ہوئے۔ (شِنہوا)
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکسن نے کہا کہ نیوزی لینڈ۔ چین تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ دوطرفہ تعلقات میں مستحکم پیشرفت ہوئی اور دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مثبت نتائج ملے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ۔ چین جامع سٹریٹجک شراکت داری نے دوطرفہ تعاون کو اہم قوت مہیا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک چین اصول پر عمل پیرا رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ دو طرفہ جامع سٹریٹجک شراکت داری کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات کو چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے مزید مضبوط بنانے، باہمی آگاہی میں اضافے ، معیشت و تجارت، ثقافتی و عوامی تبادلے ، تعلیم، سیاحت، زراعت، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی اقدامات سمیت دیگر شعبوں میں تعاون گہرا کرنے سمیت دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی کے فروغ اور علاقائی وعالمی امن و استحکام کے تحفظ کے موقع کے طور پر استعمال کرنے کا خواہشمند ہے۔
دورے کے دوران چینی وزی خارجہ وانگ یی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور وزیر تجارت ٹوڈ میک کلے سے بھی ملاقاتیں کیں۔