• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے"جبری مشقت کی روک تھام" کے نام پرچینی کمپنیوں کے خلاف امریکی اقدام کو مسترد کردیاتازترین

August 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے دو چینی کمپنیوں اور ان کے کچھ ذیلی اداروں کو نام نہاد "ویغورجبری مشقت کی روک تھام کے قانون کی فہرست" میں شامل کرنے کے حالیہ اعلان کی مذمت کی ہے۔ چینی وزارت تجارت  کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام حقائق پر مبنی نہیں ہے۔یہ مبہم اورایک طرح کا عام معاشی جبر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین اس اقدام کی سخت مذمت اور بھرپور مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  سنکیانگ میں جبری مشقت کا کوئی وجود نہیں ہے، جھوٹ گھڑکر اور پھیلا کر اور انسانی حقوق کے نام پر چینی کمپنیوں پر بے دریغ پابندیاں لگا کر امریکہ درحقیقت یکطرفہ غنڈہ گردی اور سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔