• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نجی اسکولوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کرے گاتازترین

February 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نجی اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے تجربہ کار ریٹائرڈ اساتذہ کی خدمات حاصل کرے گا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکلرکے مطابق اس مقصد کے لیے ریٹائرڈ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے گی تاکہ وہ نجی اسکولوں بالخصوص اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریس اور تحقیق میں معاونت کریں۔  مہم کے بعد ہر سال تقریباً 20ہزار اساتذہ کا انتخاب متوقع ہے۔    سرکلر کے مطابق، ریٹائرڈ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ ملک کے مغربی علاقوں اور نسلی اقلیتی گروپوں کے علاقوں کے نجی اسکولوں میں تعلیمی سلسلے میں مدد کریں۔ اس دوران  اسکولوں سے توقع ہے کہ وہ ریٹائرڈ اساتذہ کے لیے اپنے علم اور تجربے کو نوجوان ساتھیوں کے ساتھ  تبادلے کے لیے رہنما نظام تیار کریں گے۔