• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےخلائی لیب ماڈیول میں تھرمو الیکٹرک تبدیلی کا ٹیسٹ مکمل کر لیاتازترین

April 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی لیب ماڈیول مینگ تیان نے خلا میں اپنا اسٹرلنگ تھرمو الیکٹرک تبدیلی کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ چائنا سائنس ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق  پورا عمل  طے شدہ طریقے کے مطابق مکمل کیا گیا اورکارکردگی توقعات سے زیادہ رہی ۔ اسی آئسوتھرمل تناسب کے تحت تھرمو الیکٹرک تبدیلی کی کارکردگی بین الاقوامی درجے کی اعلی سطح پر رہی۔ حرارت سے بجلی کی تبدیلی کی ٹیکنالوجی میں ہائی فریکوئنسی پر چلنے والے سلنڈر میں دو پسٹن شامل ہوتے ہیں، جو نسبتاً زیادہ کارکردگی اور طاقت کے ساتھ تھرمل توانائی کو بجلی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔خلائی جہاز کے پاور سسٹم کی ایک نئی ٹیکنالوجی کے طور پر، اسٹرلنگ تھرمو الیکٹرک کنورٹر سادہ ساخت، اعلی کارکردگی، ہلکے وزن، تیز رفتار اسٹاٹ، کم سے کم کمپن اور کم شور جیسے کئی فوائد کا حامل ہے ۔ اس سے روایتی شمسی توانائی پر انحصار کم  ہونے سے انسان کی قمری لینڈنگ یا گہرے خلائی تحقیقاتی مشنز میں اس کے استعمال کے وسیع امکانات ہیں۔