جیوچھوان (شِنہوا) چین نے 3 سیٹلائٹس خلاء میں بھیج دیئے جو کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے۔
چین کے شمال مغربی جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کمرشل کیریئر راکٹ سیریس۔ 1 نےجمعرات کو دن 1 بجے (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور ٹی ای ای-01 بی اور دو دیگر سیٹلائٹ لیکر خلا ءکی جانب روانہ ہوا۔
یہ سیریس -1 راکٹ سیریز کا یہ 14 واں پرواز مشن تھا۔