• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےمفرور ملزم کو امریکی حکام کے حوالے کردیاتازترین

July 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی پولیس نے امریکہ کو مطلوب ایک مفرور ملزم کو امریکی حکام کے حوالے کردیا جو دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ایک اور تعاون ہے۔

یہ پیشرفت جون میں سنگین جرائم کے مشتبہ 2 مفروروں کی امریکہ سے چین واپسی کے بعد ہوئی ہے۔

چینی پولیس کے مطابق بچوں کے خلاف مبینہ جنسی جرائم میں مطلوب مفرور شخص کو شنگھائی کے پودونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی حکام کے سپرد کیا گیا جسے امریکی محکمہ خارجہ کے ماتحت ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس کے افسران  لیکرامریکہ  روانہ ہو گئے۔

مفرور شخص مئی 2014 سے امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کا ریڈ نوٹس انٹرپول نے اکتوبر 2018 میں جاری کیا تھا۔

امریکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چینی پولیس نے مفرور شخص کو تلاش کرکے  حراست میں لے لیا۔ چینی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ملزم کی جانب سے چین میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

وزارت عوامی تحفظ نے کہا کہ یہ واپسی دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جاری عملی تعاون کا حصہ ہے جو سان فرانسسکو میں سربراہان مملکت اجلاس میں طے شدہ اتفاق رائے سے مطابقت رکھتی ہے۔